
متحدہ عرب امارات میں ایئر ٹیکسی کا 2026 سے آغاز، معاہدے پر دستخط
- masabali ali
- Feb 13, 2024
- 1 min read
دبئی میڈیا آفس کے مطابق معاہدے پر دستخط کے لیے منعقدہ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی شرکت کی۔
انڈپینڈنٹ اردو منگل 13 فروری 2024 21:00
متحدہ عرب امارات میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز 2026 سے کر دیا جائے گا جس کے معاہدے پر اتوار کو دستخط کر دیے گئے ہیں۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق معاہدے پر دستخط کے لیے منعقدہ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی شرکت کی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایئر ٹیکسی سروس کے افتتاحی مرحلے میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دبئی ڈاؤن ٹاؤن، دبئی مرینا اور پام جمیرہ جیسے اہم مقامات کے قریب واقع چار ورٹی پورٹ سٹیشن شامل ہیں۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق اس نئی سروس سے دبئی ایئرپورٹ سے پام جمیرہ تک کا سفر 45 منٹ سے گھٹ کر صرف 10 کا رہ جائے گا۔معاہدے پر دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے)، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برٹش سکائی پورٹس انفراسٹرکچر اور یو ایس جوبی ایوی ایشن نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر دستخط کیے 〽️
Comments